مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا نے اسرائیلی۔امریکی مورخ عومر بارتوف کے بیانات نقل کیے ہیں جس میں انہوں نے صہیونیت کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شکل میں صہیونیت اخلاقی اور مادی دونوں اعتبار سے بندگلی میں پہنچ چکی ہے۔
صہیونی مورخ نے زمینی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے زور دیا کہ آج غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک مکمل نسل کشی ہے۔
بارتوف نے امریکہ کی سیاست اور تل ابیب کے حوالے سے اس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نسل پرست شخصیت ہیں، تاہم ممکن ہے کہ مستقبل میں ان کی جگہ آنے والا شخص مکمل طور پر اسرائیل کا مخالف اور دشمن ہو۔
آپ کا تبصرہ